• narrow screen resolution
  • wide screen resolution
  • fluid screen resolution
  • Increase font size
  • Default font size
  • Decrease font size
  • style1 color
  • style2 color
  • style3 color
پروگرام پر عملدر آمد

مالی خواندگی کے قومی پروگرام کے ملکی سطح پر آغاز میں درج ذیل چار اجزا متعین کیے گئے ہیں:

1۔         کلاس روم ٹریننگ

آدھے دن کے کلاس روم ٹریننگ سیشن ہوں گے جن میں آٹھ مربوط ماڈیولز پر مبنی سرگرمیاں کرائی جائیں گی، ہر سیشن چار گھنٹے کا ہوگا۔ تجرباتی مرحلے سے حاصل ہونے والے سبق اور تجرباتی مرحلے کے تجزیے کی سفارشات کی بنیاد پر ماڈیول منتخب کیے گئے ہیں۔ کورس کے اجزا درج ذیل موضوعات پر مشتمل ہوں گے:

بجٹ سازی

بچت

سرمایہ کاری اور انٹرپرینورشپ

انتظامِ قرضہ

اسلامی بینکاری

صارفین کا تحفظ

برانچ لیس بینکاری / ڈجیٹل بینکاری

کرنسی کا انتظام

   

2۔         اسٹریٹ تھیٹر وڈیوز کی نمائش

کلاس روم ٹریننگ کے علاوہ رفیع پیر تھیٹر گروپ کی طرف سے بنائے گئے اسٹریٹ تھیٹر کی وڈیوز کی بھی نمائش تجرباتی مرحلے میں کی جائے گی تاکہ حقیقی زندگی کی کہانی پیش کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ افراد تک پہنچا جا سکے۔

 

3۔         ذرائع ابلاغ کی مہم

عوامی سطح پر آگاہی بڑھانے کے لیے ذرائع ابلاغ سے ایک مہم چلائی جائے گی۔ عوام کی آگاہی کے لیے پیغامات نشر کیے جائیں گے جن میں یہ ذرائع شامل ہوں گے:

 

i۔          برقی میڈیا ( ریڈیو اشتہارات)

ii۔         پرنٹ میڈیا

iii۔        سوشل میڈیا (فیس بک- یو ٹیوب۔  سرچ انجنز وغیرہ)

 

4۔         مالی شمولیت کی اسمارٹ مہم

مالی خواندگی کے قومی پروگرام کے پیغامات کو عمل میں ڈھالنے کی غرض سے ٹریننگ لینے والے ہر ایک فرد کا کلاس روم سیشن کے اختتام پر ایک بنیادی بینک اکاؤنٹ/

برانچ لیس بینکاری اکاؤنٹ کھولا جائے گا۔ اس سلسلے میں عمل درآمد کرنے والے رفقائے کار کو خصوصی اہداف تفویض کیے جائیں گے۔