• narrow screen resolution
  • wide screen resolution
  • fluid screen resolution
  • Increase font size
  • Default font size
  • Decrease font size
  • style1 color
  • style2 color
  • style3 color
NFLP ملک گیر مالیاتی خواند گی پروگرام

img1

قومی مالی خواندگی پروگرام (این ایف ایل پی) ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے اسٹیٹ بینک نے شروع کیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد  کم آمدنی والے پاکستانیوں میں بنیادی مالی تصورات، مصنوعات اور خدمات کے بارے میں معلومات اور سمجھ بوجھ پیدا کرنا ہے تا کہ وہ بہتر اقتصادی فیصلے کرنے کے قابل ہو سکیں۔

 

تحقیق میں  این ایف ایل پی جیسے پروگرام کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے اور اس کی حکمت عملی   کو  بینفشریز، مالی شعبے، مائیکروفنانس اداروں  کی رائے ، تربیت کاروں اور مالی تعلیم کے بین الاقوامی ماہرین  کی مشاورت سے  تیار کیا گیا ہے۔ یہ پروگرام  لوگوں کو زر کے انتظام کی مہارت کی تعلیم دینے اور باضابطہ بینکاری ذرائع کے استعمال کی حوصلہ افزائی کے لیے مالی  علم پر مبنی ورکشاپس/سیشنز پر مشتمل ہے۔

 

چونکہ  کامیاب مالی تعلیم  صرف سادہ معلومات کی فراہمی تک محدود نہیں ہوتی  اس لیے   این ایف ایل پی کے دائرہ کار میں   خاص طور پر پاکستان  کے شہری اور دیہی علاقوں دونوں کے  پسماندہ طبقات کے  رویوں میں  مطلوبہ تبدیلی لانا شامل ہیں۔ اس کے تصویری کتابچے اور سرگرمیوں پر مبنی ورکشاپس سیکھنے کی صلاحیت  اور اس کے سامعین کی صورت حال کے مطابق وضع کیے گئے، جن میں سے بیشتر مکمل طور پر ناخواندہ ہو سکتے ہیں۔

 

مالی اخراج، خواندگی کی قومی سطح اور باضابطہ مالی نظام کے متعلق غلط فہمیوں کے پیش نظر قومی مالی خواندگی پروگرام کی فوری ترجیح  اس میں شامل افراد کو یہ سمجھانا ہے کہ وہ    اس نظام میں اپنے حقوق اور فرائض کے ساتھ اپنے پیسے کا انتظام کس طرح کریں  اور وہ کیسے  اپنے معیار زندگی میں بہتری لا سکتے ہیں۔